رام جے پال کالج میں ڈیجیٹلایجشن اور اے آئی پر تبصرہ

تاثیر،۱۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
جے پی یونیورسٹی کے اہم تعلیمی درسگاہ رام جے پال کالج میں NSS پروگرامنگ آفیسر ستیندر سنگھ کی صدارت میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور AI موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا افتتاح پرنسپل ڈاکٹر عرفان علی نے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانہ ڈیجٹلائیزیشن کا ہے۔اس میں بھی اے آئی نے نیا انقلاب بپا کر دیا ہے۔انہوں نے طلباء سے کہا کہ صرف روایتی تعلیم سے کام نہیں چلے گا۔بلکہ ڈیجٹلائیزیشن میں بھی مہارت حاصل کرنا ہوگی۔مہمان مقرر ابھیشیک تیواری تھے۔جو دہلی میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ سکھاتے ہیں اور ڈیجیٹل ودیا پیٹھ کے بانی ہیں۔سیمینار میں ابھیشیک نے سوشل میڈیا مارکیٹنگ،پرسنل برانڈنگ،آن لائن پروموشن،ویب سائٹ بنانے جیسے موضوعات پر بات چیت کی اور طلباء کو کیریئر گائیڈنس بھی دیا۔ابھیشیک بہار کے کئی کالجوں اور تعلیمی اداروں میں طلباء میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بارے میں معلومات پھیلا رہے ہیں اور کیریئر کونسل بھی دے رہے ہیں۔