تاثیر،۲۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد ، 25 دسمبر: پیر کو پاکستان کے شہر راولپنڈی سے متصل گاؤں دھمیال میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے ایک گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ بجھانے کے لیے تین فائربریگیڈ کی گاڑیوں سمیت چھ ایمرجنسی گاڑیاں پہنچیں۔ سب سے پہلے لوگوں کو ان کے گھروں سے بحفاظت نکالا گیا۔ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پائپ لائن میں تیل کی سپلائی روک دی گئی ہے۔ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

