رنکو سنگھ کاون ڈے میں ہوگا ڈیبیو،جنوبی افریقہ کے خلاف کپتان دیں گے موقع

تاثیر،۱۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،16دسمبر: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم اب ون ڈے کے لئے تیار ہے۔سوریہ کمار یادو کی کپتانی میں ہندوستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم کی تھی۔ اب ٹیم انڈیا کے ایل راہل کی کپتانی میں اتنے ہی میچوں کی ونڈے سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 میں مسلسل دھوم مچا رہے طوفانی بلے باز رنکو سنگھ کو ون ڈے میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملنا تقریبا طے مانا جارہا ہے۔ہندوستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ جیت کر 1-1 سے برابری حاصل کی تھی۔ پہلا میچ بارش کی وجہ سے رائیگاں گیا تھا جبکہ دوسرا میچ میزبان ٹیم نے جیتا تھا۔ ہندوستان نے آخری میچ کپتان سوریہ کمار یادو کی شاندار سنچری اننگز اور کلدیپ یادو کی خطرناک گیند بزی کی بدولت جیت لیا تھا۔ اس سیریز کے دوران رنکو سنگھ نے سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔ ان کی بلے بازی کی وجہ سے اب ٹی ٹوینٹی کے بعد انہیں ون ڈے میں بھی موقع دینے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔انڈین پریمئر لیگ میں اپنی چھکوں سے سجی بلے بازی سے سبھی کی توجہ حاصل کرنے والے رنکو سنگھ نے بین الاقوامی کرکٹ میں بھی دھوم مچا دی ہے۔ ہندوستان کے لیے اب تک 12 ٹی 20 میچ کھیل چکے رنکو سنگھ نے 180 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔ 65 کی اوسط سے 262 رنز بنا کر اپنی افادیت ثابت کر چکے ہیں۔ اس شاندار کارکردگی کے بعد یہ یقینی سمجھا جا رہا ہے کہ رنکو سنگھ کو ون ڈے میں بھی موقع ملے گا۔ وہ اس فارمیٹ میں کے ایل راہل کی کپتانی والی ٹیم میں اپنی ڈیبیو کیپ حاصل کر سکتے ہیں۔