تاثیر،۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
مظفر پور:5/دسمبر (اسلم رحمانی) پیر کامل شیخ المشائخ الحاج الشاہ محمد تیغ علی قادری منگیری مجیبی علیہ رحمت رضوان کے چہیتے خلیفہ پیر طریقت صوفی شاہ عبدالحفیظ تیغی علیہ رحمت رضوان کا سالانہ عرس مقدس نیورا شریف مظفر پور میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا اس اجلاس کی صدارت خانقاہ تیغیہ حفیظیہ کے سجادہ نشیں پروفیسر عبد السمیع حفیظی برکاتہم نے فرمائی اور نظامت کے فرائض جناب کفیل عنبر نے بحسن وخوبی انجام دیے پروگرام کا آغاز کلام الہی سے ہوا بعدہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اور ولیوں کی بارگاہ میں نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے جن میں شاعر اسلام اکمل ویشالوی ، مقبول احمد شہباز پوری ، دلبر شاہی، قمر شاہی ، مرحوم ظفر جلال پوری کے دو صاحبزادے کے علاوہ کئی شعراء کرام نے اپنے اپنے کلام پیش کیے اس اجلاس کے خصوصی مقرر حضرت مولانا سید صباحت حسین میاں قادری نے موضوع سے ہٹ کر قوم سے اصلاحی گفتگو فرمائی اور انہوں نے تعلیم حاصل کرنے پر سب سے زیادہ زور دی اور یہ بھی کہا کہ کرو یا مرو نہیں بلکہ پڑھو یا نہیں تو مرو موصوف نے یہ بھی کہا کہ دور حاضر میں مغربی تہذیب نے ایسا اثر ڈالا کہ کہ ہمارے معاشرے کے بچیوں کے جسم سے کپڑے اتر گئے یہ کتنی شرمندگی اور بے حیائ کی بات ہے اگر جسم پر کپڑے ہیں بھی تو اتنا چست اور جسم سے چپکا ہوا کہ اترنے کے بڑا برابر دکھائی پڑتی ہے اور یہ خرابیاں اس وجہ سے ائی کہ ہم نے مغرب کی تہذیب کو اپنایا اور مشرقی تہذیب کو اپنے ذہن دل سے نکال کر پھینک دیا اور یہ تہذیب ایسی برائی میں اسلامی معاشرے کو گندا کیا ہے کہ عزت کے ساتھ ساتھ گھر کی بہو بیٹی بھی غیر کلمہ گو کے ہتھکنڈے چڑھ جاتی ہے جس کے ذمہ دار خاص کر کے ہم اور ہمارے معاشرے کی ماں بہن چچی پھوپھی اور دادی ماں ہیں کاش کی تربیت ماں عائشہ ، خاتون جنت فاطمۃ الزہرا، حضرت خدیجۃ الکبری ، سکینہ اور زینب کی طرح ہوتی تو یہ ذلت اور رسوائی نہ ہمیں دیکھنے کو ملتی اور نہ معاشرے کو شرمندگی سے سر نیچے ہوتا اور نہیں علمائے کرام کے دستار فضیلت کی پگڑی نیچے گرتی ہم گزارش کرتے ہیں اپنی ماں اور بہنوں سے کہ آپ اپنے گھر کے نونہالوں کو سب سے پہلے دین کی تعلیم سے اراستہ کریں اس لیے کہ دور حاضر میں ہمارے بچے اور بچیوں کو روٹی سے زیادہ دین اسلام کی تعلیم کی ضرورت ہے انکے علاوہ کئی مقرر حضرات نے بھی خطاب فرمایا اور دور حاضر میں دین اسلام کی حالت اور ملک کی حالت اور اس کے سدباب نکالنے کی تجویز پیش کی علمائے کرام کو شعراء کرام کو گلدستہ پیش کر استقبال کیا وہیں پروگرام کو یوٹیوب چائنل فریس میڈیا کے بانی محمد مختار نے خوبصورتی کے ساتھ اپنے چائنل پر پیش کی اس موقع سے خصوصی طور پر لوک پریہ سمتا پارٹی کے نوجوان لیڈر ارشد انصاری جلال پور ، لوجپا چہرہ کلاں بلاک صدر نیاز الحق جلال پور ، شفاء میڈیکل سینٹر محمد خورشید عالم ، ابولکلام انصاری ، حضرت مولانا احمد رضا بکساواں ، مولانا غلام مصطفی نوری ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری سمیت تمام معتقدین متوسلین مریدین کی جم غفیر موجود ہوکر فیضیاب ہوئے۔

