تاثیر،۲۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جموں ،25 دسمبر :جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی ڈیرہ کی گلی کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم کے دوران پیر کو اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے بفلیاز علاقے میں بھی اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو دہشت گردوں کی طرف سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں فوج کے پانچ اہلکار شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ ہندوستانی فوج نے ہفتہ کو کہا کہ وہ پونچھ-راجوری سیکٹر میں تین شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے، جہاں دہشت گردوں نے فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستانی فوج تحقیقات کے انعقاد میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ راجوری کے پونچھ علاقے میں جمعرات کی سہ پہر 3.45 منٹ پر دہشت گردوں نے ڈیرہ کی گلی سے گزرنے والی دو فوجی گاڑیوں پر گھات لگاکر حملہ کیا تھا۔

