سعودی عرب کے نیوم شہر میں دنیا بھر کے فنکاروں کی میزبانی کرے گا

تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ریاض،14دسمبر:سعودی عرب میں 500 ارب ڈالر کی لاگت سے زیر تعمیر شہر میں موسیقی کے میدان میں ایک اور تاریخی منزل قریب ترہورہی ہے۔ یہ منزل دنیا بھر کے موسیقاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی نیوم شہر میں میزبانی کر کے حاصل کی جائے گی۔ دنیا بھر سے عظیم اور نامور فنکار سعودی عرب کے اس جدید ترین شہر نیوم آئیں گے۔اس سلسلے میں نیوم میں خلیج عقبہ ایک جدید تر اور کثیر المقاصد پرفارمنس کی جگہ تیار کی جائے گی۔ جس میں وی آئی پی لاؤنجز، سگنیچر ریسٹورنٹس بھی منصوبے میں شامل ہوں گے جو دنیا منفرد اور مر تعیش ماحول دے گا۔اس کے لیے 500 ارب ڈالر کی لاگت سے زیر تعمیر نیوم شہر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ‘خلیج عقبہ کے ساتھ ایک پہاڑ میں ‘اٹامو ‘ موسیقی کی تقریبات، نمائشوں کا ماحول روایتی تفریحی ماحول کو بدل دے گا۔ ‘یہ قدرتی حسن اور ٹیکنالوجی کا امتزاج ہو گا، فن تعمیر بھی اس کثیر المقاصد منصوبے کا ایسا ہو گا کہ جیسے ہر چیز سے ہم آہنگ، شائقین کے لیے یقیناً ایک منفرد تجربے کا حامل ہو گا۔