سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے مداح ‘ گلیکسی’ کے باہر جمع

تاثیر،۲۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

مداحوں میں ‘موسٹ ایلیجیبل بیچلر’ کے نام سے مشہور سلمان خان کب شادی کریں گے، یہ ایک عالمی سوال بن گیا ہے۔ سلمان کی سالگرہ 27 دسمبر کو ہے۔ سلمان خان کے گھر کے باہر مداحوں کا ہجوم رہا۔سلمان اپنی بالکونی پہنچے اور مداحوں کا مبارکباد قبول کیا۔فلم اداکار سلمان خان 58 برس کے ہو گئے۔ بہت سے فنکار سوشل میڈیا کے ذریعے بھائی جان کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سلمان خان سے ملنے کے لیے ان کے گھر کے باہر مداحوں کی بڑی بھیڑ جمع ہے۔سلمان خان کے گھر کے باہر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان کو مبارکباد دینے کے لیے مداح بھیڑ میں پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ سلمان باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سلمان اپنی سالگرہ پر اپنے مداحوں سے دعائیں لینے آئے۔ سلمان جیسے ہی بالکونی پہنچے تو مداح خوشی سے اچھل پڑے۔ فی الحال سلمان کے گھر کے باہر مداحوں کی بھیڑ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ سلمان خان کو بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز ہوئے 30 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ تاہم آج بھی لاکھوں لوگ ان کے انداز کے دیوانے ہیں۔ وہ فی الحال بگ باس 17 کی میزبانی کرتے نظر آ رہے ہیں۔