تاثیر،۱۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 15 دسمبر 2023 کو سہسرام جنکشن پر ریلوے جوڈیشل مجسٹریٹ گیا کی موجودگی میں مجسٹریٹ چیکنگ مہم چلائی گئی جسمیں اسٹیشن منیجر سہسرام کوشل کشور پانڈے، ٹکٹ چیکنگ انسپکٹر شیلیش کمار، جی آر پی اسٹیشن انچارج رویندر کمار سنگھ، آر پی ایف انسپکٹر سنجیو کمار اور آر پی ایف پوسٹ ڈہری آن سون کے ایس آئی منوج کمار چودھری کے ساتھ انکے ماتحت افسران اور عملے موجود تھے اور سہسرام ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر آنے والی ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کو چیک کیا گیا اور جرمانہ کیا گیا۔ اس دوران 285 افراد کو بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر 121475/- روپیے جرمانہ لگایا گیا ساتھ ہی معذور کوچ اور لیڈیز کوچ میں سفر کرنے والے کل 09 افراد کا چالان کیا گیا ۔