سی آر پی ایف نے نگروٹہ جموں سے طلبا کے ایک گروپ کو بھارت درشن ٹور پر روانہ کیا

تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

جموں، 14 دسمبر: سی آر پی ایف کی 160 بٹالین کی جانب سے جموں کے نگروٹہ سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت طلبا کے ایک گروپ کو پانچ روزہ بھارت درشن ٹور کے لئے روانہ کیا گیا۔ طلبا کا یہ دورہ جموں سے شروع ہوگا اور احمد آباد اور نئی دہلی میں اْن کو تاریخی مقامات کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ ہریوم کھڑے نے نگروٹہ کیمپ سے طباء￿ کے گروپ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ضلع کے گورنمنٹ گرلز ماڈل، ہائر اسکنڈری اسکول کنڈولی نگروٹہ کی 15 طلبا احمد آباد کانکریا جھیل، سوامی نارائن مندر، سائنس سٹی، چڑیا گھر، سابرمتی آشرم وغیرہ میں کچھ اہم مقامات کا دورہ کریں گے۔ جبکہ نئی دہلی میں وہ لکشمی نارائن مندر، قطب مینار، لال قلعہ، راج گھاٹ، لوٹس ٹیمپل، انڈیا گیٹ، سیاحت اور تعلیمی بیداری کے مقصد کے لیے شری بالاجی مندر کا دورہ کریں گے۔