تاثیر،۱۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بیدر ۔ 17/دسمبر۔ شاہین ادارہ جات کی جانب سے وومن میٹ کا انعقاد عمل میں آیا اس پروگرام کی مہمان اسپیکر محترمہ مصباح شاہد صاحبہ بنگلورسے شرکت کیں۔ اس موقع پر محترمہ بلقیس فاطمہ صاحبہاسٹیٹ کنوینر لیڈیس ونگس و ایس اے سی ممبر ائیٹا کرناٹک نے مہمان اسپیکر کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مصباح شاہد صاحبہ پروگرام ڈائریکٹر شمع انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، بنگلورسے ہیں ۔ انہوں نےانجینئرنگ اور ایم بی اے گریجویٹ جس میں ٹیچر ٹریننگ میں کیمبرج ڈپلومہ اور عظیم پریم جی یونیورسٹی سے ڈیولپمنٹل لیڈرشپ میں پی جی کی ڈگری حاصل کی ہے ،تعلیم اور ترقی کے میدان میں 15 سال سے زیادہ کا انہیں بھرپور تجربہ ہے، انہوں نے اساتذہ کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسکول کی ترقی اور بچوں کی بہبود بنیادی طور پر سماجی جذباتی سیکھنے (SEL) اور بچوں کی حفاظت کے شعبوں میں کام کرتی ہیں۔ محترمہ بلقیس فاطمہ صاحبہ نے کہا کہ اسی ضمن میں شہر بیدر کی مخصوص خواتین مختلف تنظیموں کی ذمہ داران کو مدعو کیا گیا اور وہ کس طرح اپنے ارگنائزیشن کے لیے کام کرتے ہیں ان کے تجربات کو ظاہر کرنے کا موقع دیا گیا ۔ تمام ذمہ داران نے اپنے اپنے تنظیم کے متعلق اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر یکم دسمبر تا 20 دسمبر 2023 ملک گیر سطح پر چلنے والی ممبر سازی کی مہم کے ضمن میں ائیٹا کا تعارف اور مقاصد پیش کیے گئے ائیٹا مقامی یونٹ سے لے کر مرکزی سطح تک کس طرح کام کرتی ہے۔ اسی سے متعلق بتلایا گیا اور اساتذہ میں ممبر شپ فارم اور فولڈرز تقسیم کیے گئے تقریبا 50 کے قریب اساتذہ اس میں شریک رہے شرکا کو فارم دیے گئے وہ پیر کے دن تمام اپنے فارمز فل کر کے دینے کا وعدہ کیے اور آئیٹا سے جڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ پروگرام کی صدارت محترمہ مہر سلطانہ صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ ذکیہ بیگم صاحبہ منتظمہ شاہین اادارہ جات بیدر، محترمہ شائستہ ناز صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر ، محترمہ افرا ناز صاحبہ پرنسپل شاہین ڈگری کالج بیدر اور محترمہ ارم فاطمہ صاحبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر محترمہ مصباح شاہد صاحبہ نے کہا کہ “یہ ہماری مسلسل کوشش ہے کہ ہمارے ملک بھر میں بچوں کو خود کو جاننے، اپنے جذبات کو سنبھالنے، تعلقات کو سنبھالنے، باخبر انتخاب کرنے اور معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین و عمدہ اخلاق کو پروان چڑھانے۔ انھیں ترقی کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ پراعتماد اور دیکھ بھال کرنے والے افراد بنانا ضروری ہے۔مذکورہ بالا پروگرام میں محترمہ ڈاکٹر سالکہ کوثر صحابہ میڈیکل افیسر کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ بریمز بیدر ، محترمہ ڈاکٹر ایمن صحابہ سیکریٹسٹ، محترمہ ام حبیبہ صحابہ ناظمہ خواتین جماعت اسلامی بیدر یونٹ، محترمہ صبیحہ خانم صاحبہ ممبر جے ائی ایچ، محترمہ نفیسہ صاحبہ ذمہ دار بیت المال جمیعت اہل حدیث اور ثمرین ناظمہ صحابہ ممبرجمیعت اہل حدیث،محترمہ ڈاکٹر مستقیم صاحب لکچرر پی جی سینٹر بیدر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

