تاثیر،۱۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد،19؍دسمبر:پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی صاحبزادی جیل سیمریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔یہ بات صنم جاوید کے والد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صنم جاوید پی پی 150 لاہور سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔صنم جاوید کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید کے الیکشن لڑنے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ صنم جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کروں گا، صنم جاوید پی ٹی ا?ئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔صنم جاوید کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنم جاوید خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔