فائنانس کمپنی کے ذریعہ فرضی طریقے سے رقم لیکر فرار ہونے معاملے میں مکان مالک گرفتار

تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے سمری بازار میں چل رہے اسمردھی مائیکرو فائنانس کمپنی کے ملازم آفس بند کر صارفین کا لاکھوں روپے لے کر فرار و فرضی وارہ معاملے میں گرفتار ملزم مقامی سلمان مارکیٹ کمپلیکس کے مالک محمد شمیم کو عدالتی تحویل میں  جیل بھیج دیا گیا ہے اس ضمن میں کنسی گاؤں باشندہ پرینکا کماری چودھری، منی دیوی سمیت درجنوں صارفین کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ چل رہے اسمردھی فنائنس کمپنی میں دو خاتون کا گروپ ہے جو آپس میں روپے لین دین کا کام کر الگ الگ 31 ہزار 140 روپے لے لیا سلمان کمپلیکس کے مالک شمیم نے بھروسہ دلایا گیا کہ ان لوگوں کو جانتے ہیں میرے آدمی ہیں مکان چھوڑ کر نہیں بھا گے نگے سبھی لوگ ہے فکر ہو کر جائیے چار گھنٹوں میں روپے چلا جائے گا 26 گھنٹہ گزر جانے کے بعد کسی صارفین کے کھاتے میں رقم نہیں آیا تو خاتون صارفین نے روپے کی مانگ کی تب شمیم و اس کے بیٹے نے گالی گلوج و مار پیٹ کی تھانہ صدر پوجا کماری نےموصول ہوۓ درخواست کی روشنی میں ایف آئی آر درج کر ملزم شمیم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے معلوم ہو کہ اس معاملے میں مائیکرو فائنانس آفس میں تالا بند و ملازم کے فرار ہونے کی اطلاع پر خاتون مرد صارفین نے مکان مالک کو یرغمال بنانے کے ساتھ سمری تھانہ پہنچ کر جمعہ کو غصہ کا اظہار کر ہنگامہ کے ساتھ ملزم کی گرفتاری کی مانگ کرنے لگے خاتون صارفین کا کہنا تھا کہ مکان مالک محمد شمیم احمد کی ملی بھگت سے سازش رچ کر فرضی طریقے سے فائنانس کمپنی کھول کر بڑے پیمانے پر رقم کا گبن کر کمپنی کو راتو رات بھگا دیا گیا ہے