تاثیر،۱۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 11 دسمبر: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ منیش بالی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے ہندوستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والی سیم باؤلنگ آل راؤنڈر امنجوت کور کی تعریف کی ہے۔اتوار کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں، امنجوت نے اپنے تین اوورز میں 25 رنز دے کر دو وکٹ لیے اور بیس ہیتھ کا شاندار کیچ لیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ٹاپ رینک کی ٹی-20 بین الاقوامی بولر سوفی ایکلیسٹون پر دو چوکے لگا کر صرف چار گیندوں میں ناقابل شکست دس رنز بنائے اور 127 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے ایک اوور باقی رہ کر جیت لیا۔بالی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، ‘‘وہ ایک متاثر کن کھلاڑی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو پاور پلے میں اس نے آکر چوتھا اوور کروایا اور بہت اچھی گیند بازی کی۔ اس نے بہت اچھی فیلڈنگ کی، ہفتے کو دوسرے T20 میچ کے دوران 3-4 اوورز کی گیند بازی کی اور ایک شاندار کیچ لے کر فوری اپنی موجودگی درج کرائی۔ جب ہم ہدف کا تعاقب کر رہے تھے (اتوار کو) اور ہمیں 12 گیندوں میں 12 رنز درکار تھے، اس نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا۔

