لوک سبھا انتخابات میں مودی کی کوئی گارنٹی نہیں: ارجے ڈی

تاثیر،۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 4 دسمبر:چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔ ایک طرف بی جے پی اپنی جیت کا جشن منانے میں مصروف ہے تو دوسری طرف اپوزیشن پارٹی اپنی شکست کا اندازہ لگانے میں مصروف ہے۔ اس درمیان آر جے ڈی کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان نے کہا کہ آج بی جے پی تین ریاستوں میں جیت کے بعد غرور میں ہے ، لیکن لوک سبھا میں اسے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٓآر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا ہے کہ یہ انتخاب علاقائی تھا۔ آئندہ الیکشن قومی مسائل پر ہوں گے۔ بی جے پی تین ریاستوں میں جیت گئی۔ لیڈر مودی اس حوالے سے گارنٹی کہہ رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ روزگار کے معاملے پر مودی کی گارنٹی کیا تھی؟ بلٹ ٹرین کی گارنٹی اور کسانوں کی معاشی حالت کو مضبوط کرنے کے معاملے کا کیا ہوا؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں مودی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
کرناٹک اور ہماچل اسمبلی انتخابات کی یاد دلاتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ پہلے بی جے پی کرناٹک اور ہماچل میں ہار چکی تھی، تو کیا اس وقت مودی کی کوئی گارنٹی نہیں تھی ؟ ملک کے عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات بہت جلد ا?نے والے ہیں۔ اپوزیشن نے غلطی تسلیم کر لی۔ ہم سوچ بچار کریں گے۔ 6 دسمبر کو ایک ساتھ میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوگا۔
سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعلی نتیش کمار 10 دن سے بیمار ہیں۔ ان کے لیے میڈیکل بلیٹن جاری کیا جائے۔ اس پر ا?ر جے ڈی کے ترجمان نے کہا کہ مانجھی جی کو پہلے اپنی این ڈی اے کی صحت کی فکر کرنی چاہیے۔ پورے بہار کے عوام اور عظیم اتحاد کے لوگ وزیر اعلیٰ کی فکر کر رہے ہیں۔ اس بات پر تشویش ہونی چاہئے کہ مانجھی جی کو این ڈی اے میں کتنی سیٹیں ملیں گی یا نہیں۔