لکھنؤ :بنی روڈ پر دو ٹرکوں میں تصادم، ڈرائیور کی موت

تاثیر،۱۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 17 دسمبر:لکھنؤ ضلع کے موہن لال گنج علاقے میں بنی روڈ پر دو ٹرکوں کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی۔ تصادم میں دونوں ٹرکوں کے ڈرائیورز زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈرائیور نے کچھ دیر بعد ہی دم توڑ دیا۔واقعہ کے بعد بنی مارگ کے آس پاس کے لوگوں نے موہن لال گنج پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ حادثہ کی وجہ سے مین روڈ پر صبح کے وقت ٹریفک جام ہوگیا۔ تھانے سے پولیس اہلکاروں نے پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ زخمی ڈرائیور کو ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔
جام کی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے آئی ٹی بی پی اور بی ایس ایف کے جوانوں کی مدد لی۔ تباہ شدہ ٹرکوں کو کرینوں کی مدد سے ہٹایا گیا۔ سڑک پر پھیلے ملبے کو جے سی بی سے ہٹایا گیا۔ موہن لال گنج پولس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر کے مطابق مرنے والے ڈرائیور کی شناخت اجیت کے طور پر کی گئی ہے۔