مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے موہن یادو، جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا نے بھی لیا حلف

تاثیر،۱۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 13 دسمبر: مدھیہ پردیش بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر موہن یادو نے آج (بدھ) یہاں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔
ڈاکٹر یادو نے بھوپال کے موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔ اس موقع پر راجندر شکلا اور جگدیش دیوڑا نے بھی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔