مظفر پور میں انجینئرنگ کالج کا طالب علم نکلا سائبر مجرم، تین افراد گرفتار

تاثیر،۲۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور، 25 دسمبر: بہار کے مظفر پور میں انجینئرنگ کے دو طالب علموں سمیت تین نوجوانوں کو سائبر فراڈ کے ذریعے 30 لاکھ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دو نوجوان مظفر پور کے مشہورانجینئرنگ کالج کے طالب علم ہیں اور دونوں الیکٹرانکس کے چوتھے سمسٹر کیبتائے جاتے ہیں۔ تیسرا نوجوان ان کا ساتھی ہے ، اس کے پاس سے موبائل اور دیگر اشیاء￿ ضبط کی گئی ہیں ، پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ گروہ کے سرغنہ نالندہ اور پٹنہ میں بیٹھے ہیں۔
معاملے کے حوالے سے سائبر تھانہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او شمیم اختر حوادی نے بتایا کہ حال ہی میں لکشمی چوک ، سریا گنج ٹاور اور دیگر علاقوں کے نصف درجن سی ایس پی ا?پریٹر نے پولیس کو دھوکہ دہی کی شکایت کی تھی۔ گرفتار ملزمین میں آکاش کمار ، ارول ضلع کے میلدائیہ کے راج کمار اور گیا ضلع کے خضرسرائے کے فیضان علی شامل ہیں۔ اس میں ا?کاش اور فیضان الیکٹرانکس کے چوتھے سمسٹر کے طالب علم بتائے جاتے ہیں ، جب کہ راج کمار دونوں کا دوست ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان سبھی کو نالندہ اور پٹنہ کیسرغنہ کے ذریعہ نئے سم اور ڈیبٹ کارڈ دیے تھے۔ اس کے بعدیو پی ا?ئی اکاو?نٹ بنا کر، دھوکہ دہی کی رقم کنگ پن کے ذریعہ اس اکاو?نٹ میں بھیجی گئی۔ بعد میں یہ لوگ بہانے بنا کر اسی یو پی آئی کے ذریعے سی ایس پی آپریٹر کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر کے نقد رقم لیتے تھے۔ بدلے میں ان سب کو پانچ فیصد کمیشن ملتا ہے۔
دوسری جانب فراڈ کی گئی رقم نکلوائی گئی تو سی ایس پی جانچ کی زد میں آئے گئے۔ جس کی وجہ سے کئی سی ایس پی کے اکاو?نٹس فریز ہونے لگا اور وہ پریشان ہو گئے۔ یہ شکایت سائبر تھانہ میں کی گئی تھی۔ دوران تفتیش ملزمین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے تیس لاکھ سے زائد کا فراڈ کیا ہے۔ بدلے میں اس نے تقریباً 1.5 لاکھ روپے کمائے۔ مظفر پور کا ا?دھار کارڈ بھی ان لوگوں نے دھوکہ دہی سے بنایا تھا۔ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے اور مزید کارروائی کر رہی ہے۔ ان کے کالج کے پرنسپل سے خط و کتابت کی جائے گی ، تاکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے طلباء￿ کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔