ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے مد نظر وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی ،ضروری ہدایات

تاثیر،۲۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

۔ ملک کی کئی ریاستوں میں کووِڈ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظرآر ٹی پی سی آرجانچ کی تعداد میں مزید اضافہ کریں
۔ کوویڈ کے طے شدہ پیمانے چلانے کا عمل(آر او پی) کے مطابق اسپتالوں میں ادویات، سامان، بستر، آکسیجن، افرادی قوت اوردیگر تمام ضروری انتظامات کی دستیابی رکھیں
۔ اسپتالوں میںسب لوگ ماسک کا استعمال کریں
۔ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب محتاط اور چوکنا رہیں

پٹنہ 22دسمبر 2023: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر 1 انے مارگ پر واقع ‘سنکلپ’ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر پرتیے امرت نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ملک میں اومیکرون فیملی کے جے این 1 ویریئنٹ کے کئی معاملے ملے ہیں۔ بہار میں بھی کورونا کے ایسے 2 معاملے سامنے آئے ہیں جو باہر سے ریاست میں آنے والے لوگو میں پائے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قسم زیادہ نقصاندہ نہیں ہے۔ کورونا کے پائے جانے والے دونوں مریض ہوم آئسولیشن میں ہیں اور صحت مند ہیں۔ محکمہ صحت کورونا کے اس نئے قسم کے بارے میں پوری طرح چوکنا ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووِڈ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظرآر ٹی پی سی آرجانچ کی تعداد میں مزید اضافہ کریں۔ کوویڈ کے طے شدہ پیمانے چلانے کا عمل(آر او پی) کے مطابق اسپتالوں میں ادویات، سامان، بستر، آکسیجن، افرادی قوت اوردیگر تمام ضروری انتظامات کی دستیابی رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ مناسب رویہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سوشل میڈیا اور دیگر تشہیری ذرائع سے لوگوں کو کورونا کے بارے میں آگاہ اور بیدار کریں۔ اسپتالوں میں ہر شخص ماسک کا استعمال کرے۔ وزیراعلی نے کہاکہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب محتاط اور چوکنا رہیں۔
میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹردیپک کمار،وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹرپرتیے امرت، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب انوپم کمار، محکمہ صحت کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ، وزیراعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، ریاستی صحت کمیٹی کے ایڈیشنل ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مسٹر سہرش بھگت موجود تھے۔