ملک گیر سطح پر شاہین ٹیلنٹ سرچ امتحان کا انعقاد

تاثیر،۲۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

شاہین ٹیلنٹ سرچ ڈاکٹر عبد القدیر صاحب کا  سنہرا  ویژن ۔مفلس اور غریب طلبہ کے لئے اعلی اور  مفت تعلیم کا بہترین وسیلہ :ڈاکٹر سلیم احمد
دھلی (ذیشان الہی منیر)
آج شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن، بیدر،کرناٹک کی جانب سے ملک گیر سطح پر شاہین ٹیلنٹ(STSE) کا امتحان منعقد ہوا، جس میں ملک کی مختلف ریاستوں میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی، اس امتحان کا مقصد دسویں کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے لئے دوسالہ انٹر کی تعلیم کے ساتھ  ڈاکٹری اور انجنیرنگ کی تیاری کے لیے راہیں ہموار کرنا ہے، اس کے لئے شاہین نے ذہین، سنجیدہ، عقل مند بالخصوص غریب اور معاشی طور پر کمزو طلباء و طالبات کے لئےکم سے کم فیس اور اہم وظیفے کی فراہمی کے لئے مختلف  منصوبے بھی بنائے ہیں- آج کے قومی درجے کے امتحان کا شاہین کا بنیادی مقصد نوجوان مسلم لڑکے و لڑکیوں کو اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے اور ملک و ملت کے مستقبل کو تابناک بنانا ہے –
آج منعقد ہونے والے شاہین ٹیلنٹ امتحان کو لیکر مختلف مراکز پر نوجوان لڑکے و لڑکیوں کے درمیان خاصا جوش و خروش پایا گیا، مسلم طبقے سے متعلقہ طلباء برادری نے اس موقع کی فراہمی کے لئے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن اور اس ادارہ کے ذمہ داران خاص طور سے ڈاکٹر عبد القدیر صاحب کے دوراندیشی اور ویزن کو سلام کیا ۔ان لوگوں نے ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اسے حالات کے تقاضے کے عین مطابق مستحسن قدم قرار دیا اس ٹیسٹ امتحان کے ذریعے نوجوانوں کواپنا خواب پورا ہوتا نظرآرہا ہے-
اس ضمن میں دہلی زون میں بھی مختلف مقامات پر امتحانات منعقد ہوئے جہاں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی – صفہ انٹرنیشنل اکیڈمی، مظفر نگرمیں  جناب ڈاکٹر سلیم احمد صاحب اور جناب لقمان صاحب کی نگرانی میں 16 طلباء نے امتحان میں حصہ لیا- دہلی زون کے ایک دیگر اہم مرکز مدرسہ فیضان رحیمی، مرزاپور پول ،سہارنپور سینٹر پر بھی آج کا شاہین ٹیلنٹ امتحان منعقد ہوا، یہاں 15 طلباء نے امتحان میں شرکت کی اس سینٹر پر امتحان کے نگراں ڈاکٹر شاہ نواز حیدر، ڈاکٹر کفایت صاحب(مدرسہ مدنیہ، دیوبند) ، جناب افضل صاحب (ڈیسینٹ اکیڈمی)، جناب جنید صاحب ،جناب داؤد صاحب سے تھے-ڈیسینٹ اکیڈمی کا امتحان جناب مولانا نور حسن صاحب، جناب شارق صاحب، جناب ارشاد صاحب، جناب زاہد صاحب اور جناب اسلم صاحب کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں 28 طلباء نے شرکت کی، مولانا ابوالکلام آزاد سنیر سیکنڈری اسکول سندر نگرمنڈی، ہماچل پردیش میں کل 24 طلباء نے آج کا امتحان دیا جس کی نگرانی جناب شاہ رخ خان صاحب (مدرسہ فیضان رحیمی) اور جناب خالد صاحب (ڈیسینٹ اکیڈمی) نے کی – جامعہ الفیصل، بجنور کے سینٹر پر ہوے امتحان میں 9 طلباء نے شرکت کی، امتحان کی نگرانی جناب مسعود جمال صاحب، جناب آفاق صاحب، جناب دانش صاحب، اور جناب نظام الدین صاحب نے کی-حفظ القرآن، سجرو، مظفرنگر میں منعقد امتحان کی نگرانی جناب آزاد صاحب، جناب ہاشم صاحب، جناب مفتی بلال صاحب، جناب دانش صاحب اور جناب سلیم صاحب نے کس اس مرکز پر شاہین ٹیلنٹ کا امتحان دینے والے کل طلباء کی تعداد 21 ہے،فلورا ڈیلس، میرٹھ میں منعقد امتحان میں جناب عمران خان، جناب مرغوب الرحمن صاحب اور جناب محمد شاہد صاحب کی نگرانی میں 19 طلباء نے امتحان دیا – آج کے شاہین ٹیلنٹ امتحان میں 9:30 بجے صبح طلباء کی رپورٹینگ کا وقت تھا، امتحان 10:30 بجے شروع ہوا اور 12:30 بجے اپنی تکمیل کا پہنچا-