منیش سیسودیا کی عدالتی حراست میں 10 جنوری تک توسیع

تاثیر،۱۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،11دسمبر: دہلی کی ایک عدالت نے آبکاری گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کیے گئے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالتی حراست پیر کے روز 10 جنوری تک بڑھا دی۔ عدالت نے معاملے کو 10 جنوری کو آگے کی سماعت کے لیے فہرست بند کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے وکیل کو اس سے متعلق اضافی دستاویز داخل کرنے کی اجازت بھی دی۔قابل ذکر ہے کہ 21 نومبر کو عدالت نے ملزمین کلدیپ سنگھ، وجئے نایر، سمیر مہندرو، راجیش جوشی اور دیگر کے وکلا کو سی بی ا?ئی ہیڈکوارٹر میں دہلی ا?بکاری پالیسی معاملے میں اضافی دستاویزات کا تجزیہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ کئی دستاویز زیر التوا ہیں اور ملزمین کے لیے مالیاتی جانچ ایجنسی کے ذریعہ داخل کیے جانے ہیں۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ معاملے کی سماعت جلد از جلد شروع ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ جولائی میں ہائی کورٹ نے 22-2021 ا?بکاری پالیسی معاملے میں سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جسٹس دنیش کمار شرما کی بنچ نے کہا تھا کہ سسودیا انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ضمانت دینے کی شرطوں کے ٹریپل ٹیسٹ کو پورا کرنے میں اہل نہیں ہیں۔