تاثیر،۲۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 20 دسمبر: منی پور میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ پولیس کی طرف سے آج دی گئی باضابطہ اطلاع کے مطابق، منی پور کے امپھال ایسٹ، بشنو پور اور امپھال مغربی اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ تلاشی مہم اور چھاپے مارے گئے۔
آپریشن کے دوران ایک کاربائن کے ساتھ میگزین، ایک دیسی ساختہ پستول کے ساتھ میگزین، ایک دیسی ساختہ پومپیو موٹر ٹیوب، تین 9 ایم ایم ایمونیشن، چار ایچ ای ہینڈ گرنیڈ، دو 51 ایم ایم ایچ ای مورٹار شیل ، ایک اسموک شیل، 17امپرووائزڈ پومپی مورٹار شیل ، بیلٹ کے ساتھ 12 بور کے 9 راونڈ اور 200 گرام گن پاؤڈر برآمد کیا گیا۔

