تاثیر،۲۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
امپھال (منی پور)، 20 دسمبر : منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع میں خلاف ورزی کے معاملات میں 286 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ قومی شاہراہ نمبر 2 پر 252 گاڑیوں اور قومی شاہراہ نمبر 37 پر 268 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 143 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

