منی پور پولیس نے 314 لوگوں کو حراست میں لیا

تاثیر،۱۸ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

امپھال (منی پور)، 18 دسمبر: منی پور پولیس نے ریاست کے امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، تھوبل اور کاکچنگ اضلاع میں قانون کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 314 لوگوں کو حراست میں لیا۔ پولیس نے آج کہا کہ قومی شاہراہ نمبر 2 پر ضروری اشیا لے جانے والی 214 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 141 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔