تاثیر،۱۸ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 18 دسمبر:آل انڈیا مہیلا کانگریس کی کارکنوں نے ملک بھر میں مبینہ طور پر بڑھتی مہنگائی اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف پیر کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
نیشنل مہیلا کانگریس کی صدر نیٹا ڈی سوزا کی قیادت میں مختلف ریاستوں کی سینکڑوں خواتین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر لے کر بی جے پی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
کانگریس کی خواتین کارکنوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کی بات کی تھی، لیکن آج مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ این سی آر بی 2023 کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں خواتین کے خلاف سب سے زیادہ مظالم ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کے دور میں خواتین خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں۔ حکومت کو خواتین کے لیے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔
جنتر منتر پر احتجاج میں پہنچے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ارویندر سنگھ لولی نے کہا،’’آج ملک کے حالات بہت خراب ہیں۔ غریب آدمی غریب اور امیر امیر تر ین ہوتا جا رہا ہے‘‘۔ لولی نے مزید کہا، ’’جو حکومت خواتین کی حفاظت نہیں کر سکتی ،اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

