تاثیر،۲۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ(نقیب احمد)
میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے ووٹنگ 22 جنوری کو ہونی ہے۔ اس کے لیے نامزدگی کا عمل جمعرات 21 دسمبر سے شروع ہو گیا۔سارن کی ڈی ڈی سی پرینکا رانی کو میئر کے عہدے کے لیے ضمنی انتخاب کا ریٹرننگ افسر بنایا گیا ہے۔ان کے دفتر میں ہی پرچہ نامزدگی داخل کیا جا رہا ہے۔انتخاب کے لیے ڈی آر ڈی اے عبدالقیوم انصاری،بی ڈی او صدر ونود آنند،بی ڈی او بنیا پور کرپوری ٹھاکر،بی ڈی او ریول گنج لال بابو پاسوان،سی او صدر ستیندر سنگھ،بلاک ویلفیئر آفیسر صدر الکا کماری،بلاک لیبر انفورسمنٹ آفیسر صدر ابھیشیک کمار،بی سی او صدر کملیش کمار اور بلاک اسٹیٹ سپروائزر دنیش کمار کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر بنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگی کا عمل 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔پرچہ جانچ 30 سے 1 جنوری 2024 تک ہو گی۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کا عمل 2 جنوری سے 4 جنوری تک ہو گا۔ووٹنگ 22 جنوری کو ہوگی۔جبکہ ووٹوں کی گنتی 24 جنوری کو ہوگی۔پرچہ نامزدگی کا وقت صبح 11:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک مقرر ہے۔انتخابات کے حوالے سے کارپوریشن ایریا میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا گیا ہے۔ چھپرہ میونسپل کارپوریشن کے 45 وارڈوں کا نیا ووٹر لسٹ تیار کیا گیا ہے۔ایک لاکھ 76 ہزار 187 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

