تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے اتر بیل بھرواڑہ سڑک پر سنیچر کی صبح رام پورہ میں نامعلوم بولیرو و آٹو کی ٹکڑ میں ایک ادھیڑ شخص کی جاۓ وقوع پر موت ہوگئی جبکہ آٹو پر سوار ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے متوفی کی شناخت منکولی وارڈ نمبر تین کے اشیشر بھگت 60سالہ کے شکل میں ہوئی ہے وہیں متوفی کے بڑے بھائی مہیندر بھگت، دینش بھگت ،مہیش بھگت ،پون ٹھاکر شدید طور پر زخمی ہو گئے، وہیں پنیشلا کے آٹو ڈرائیور بیچن نداف کو معمولی چوٹ آئی ہے موقع پر پہنچی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا حادثے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ متوفی پان کے کاروباری تھے اور روز مرہ کی طرح پان لیکر دربھنگہ منڈی جا رہے تھے جیسے ہی آٹو رام پورہ میڈل اسکول کے قریب پہنچا کے مخالف سمت سے تیز رفتار سے آرہی نامعلوم بولیرو نے آٹو میں کنارے سے زوردار ٹکڑ مار دی جسکے سبب آٹو پلٹ گیا حادثے کے بعد بوليرو کا ڈرائیور گاڑی لیکر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا زوردار ٹکڑ کی آواز سن کر مقامی لوگ و راہگیر موقع پر جمع ہو گئے اور آٹو میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکال کر آٹو کو سیدھا کر سڑک کے کنارے لگایا اور زخمیوں کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹر نے اشیشر بھگت کو مردہ قرار دے دیا پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا

