تاثیر،۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ، 5 دسمبر: چوبیس بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ نے 2023 کا اے ٹی پی سیزن ٹاپ پررہتے ہوئے اختتام کیا۔ انہوں نے ریکارڈ آٹھویں بار سرفہرست پر رہتے ہوئے سال کا اختتام کیا۔جوکووچ نے اس سال چار میں سے تین گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتے ، جن میں جنوری میں آسٹریلین اوپن ، جون میں فرنچ اوپن، اور جولائی میں یو ایس اوپن شامل ہیں۔ ستمبر میں اس نے یو ایس اوپن جیت کر اپنے کل کیریئر کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کا ریکارڈ 24 تک پہنچایا اور ومبلڈن میں دوسرے نمبر پر رہے۔36 سالہ اسٹار کھلاڑی نے ٹیورن میں کارلوس الکاراز کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل جیتا۔سربیا نے اپنا آٹھواں اے ٹی پی فائنل جیتنے کے اگلے دن پیر کو اے ٹی پی رینکنگ میں اپنے تاریخی 400ویں ہفتے کا آغاز کیا۔ صرف راجر فیڈرر ( 310 ہفتے) نے 300 ہفتوں کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ جوکووچ نے سال کے آخر میں سب سے زیادہ سرفہرست3میں رہنے کے معاملے میں فیڈرر کی برابری کرلی ہے اور ان کا 22جنوری والے ہفتہ تک وہاں بنے رہنا طے ہے۔
وہیں الکاراج مسلسل دوسری مرتبہ سال کے آخر میں سرفہرست 2میں رہے۔20سالہ ہولگر رون نے سیزن8ویں مقام پر اختتام کیا۔ سال2000میں 20سالہ مراٹ سفین (نمبر2) اور19سالہ لیٹن ہیوٹ (نمبر7) کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ 20یا اس سے کم عمر کے دو کھلاڑیوں نے سرفہرست 10میں ایک سال پورا کیا ہے۔ ڈینیل میدیدیو تین سال میں دوسری مرتبہ سال کے آخر میں نمبر3پر رہے۔
22سال جینک سنر اپنے کیریئر کے سب سے اعلیٰ مقام نمبر4پر پہنچ گئے اور ٹورنٹو میں پہلی مرتبہ اے ٹی پی ماسٹرس 1000ٹرافی کا خطاب جیتا۔ دوسری مرتبہ مونٹے کارلو میں اے ٹی پی ماسٹرس 1000کا خطاب جیتنے والی اینڈری روبلیو سرفہرست 5میں رہے۔اسٹفانوس ستسپاس نے مسلسل پانچویں مرتبہ سال کے آخر میں سرفہرست10میں جگہ بنائی، جبکہ جرمن کھلاڑی الیکژینڈر جیوریو نے جون2022میں ٹکھنے کی سنگین زخم کے بعد سرفہرست 10میں زبردست واپسی کی۔ پولش ٹینس کھلاڑی ہیوبرٹ ہارکاز نے سال کے آخر میں سال10میں سیزن کا اختتام کیا۔2024اے ٹی پی ٹور سیزن 29دسمبر کو 18ممالک کے یونائٹیڈ کپ کے ساتھ شروع ہوگا، جو پرتھ اور سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

