تاثیر،۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)
سنگھواڑہ نگر پنچایت کے جن سوراجی تنظیم کی جانب سے ہندوستان کے پہلے و بہار وبھوتی راشٹر پتی ڈاکٹر راجندر پرساد کا یوم پیدائش پروگرام کا انعقاد لال پور گاؤں میں ہیومن رائٹس کے پرمنڈلیہ صدر منوہر کمار جھا کی قیادت و راجیو ٹھاکر عرف راجو کی نظامت میں منعقد ہوا جسمیں بہار کے وبھوتی راشٹر پتی ڈاکٹر راجندر پرساد کے اوپر تفصیل سے گفتگو کی گئی ساتھ ہی سوموار کے روز بلاک حلقہ میں ہونے والے پرشانت کشور کی جن سوراج یاترا پر تفصیل سے گفتگو کی گئی جسمیں سوموار کو ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا پروگرام سے صاحب مہاراج ،سجیت ٹھاکر ،شیام ٹھاکر ، رام بابو کشواہا ، راجیو رنجن ،چورسیا ،سیتا رام ٹھاکر ، راج کمار سہنی ،نرنجن ٹھاکر ،سمیت نصف درجن لوگوں نے خطاب کیا

