وزیر اعلیٰ نے بہٹا میں ’وزیر اعلیٰ اُدیَمی منصوبہ‘ اور برٹانیہ انڈسٹریز لمیٹڈ کے یونٹ کا افتتاح کیا

TAASIR :– S M HASSAN –12 Dec

پٹنہ 12دسمبر 2023:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج پٹنہ ضلع کے بہٹا کے سکندر پور صنعتی علاقے میں ’پلگ اینڈ پلے شیڈ‘ اور وزیر اعلیٰ اُدیَمی منصوبہ کے یونٹوں کے نام پلیٹ کی نقاب کشائی کر کے اور ریبن کاٹ کر افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے وہاں قائم یونٹوں کا معائنہ کیا اور کام کرنے کے طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ محکمہ صنعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر سندیپ پونڈرک نے وزیر اعلیٰ کوسائٹ پلان کے ذریعہ سکندر پور صنعتی علاقہ احاطہ میں قائم کیے جانے والے یونٹو اوراس کے انتظامات کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایس سی /ایس ٹی/انتہائی پسماندہ طبقات/خواتین/نوجوان اُدیَمی اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان میں دوسری قسط کے چیک تقسیم کئے۔ اس کے تحت وزیر اعلیٰ نے بھوجپور انٹرپرائزز، آستھا ٹیکسٹائل، پرینکا انٹرپرائزز اور آنند انٹرپرائزز کو 3-3 لاکھ روپے کا علامتی چیک دیا۔ اس موقع پر ایک خاتون کاروباری نے وزیر اعلیٰ کو شال پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خواتین کی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا ہے، ہم سب آپ کے مشکور ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ ہمیشہ صحت مند رہیں اور بہار آپ کی قیادت میں آگے بڑھتا رہے۔


اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے صنعتی علاقہ میں ہی نو تعمیر شدہ برٹانیہ انڈسٹریز لمیٹڈ کا فیتا کاٹ کر اور نام پلیٹ کی نقاب کشائی کر کے افتتاح اور معائنہ کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے برٹانیہ انڈسٹریز لمیٹڈ کے تحت بسکٹ بنانے کے عمل کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی اور اسے دیکھا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ اُدیمی منصوبہ کے تحت یونٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ریاست کے نوجوانوں اور خواتین کو روزگار فراہم کرنے اور ان میں کاروباری ترقی کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعلیٰ اُدیمی منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت سماج کے تمام طبقوں کے لوگ صنعت کاری کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور اپنا روزگار شروع کر رہے ہیں۔ سال 2011 میں برٹانیہ انڈسٹریز لمیٹڈ کا پہلا یونٹ حاجی پور میں قائم کیا گیا۔ آج برٹانیہ انڈسٹریز لمیٹڈ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے اوربنا نے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ یہ جتنا آگے بڑھے گا اتنا ہی بہتر ہوگا۔ لوگوں کو روزگار کے مزید مواقع ملیں گے۔ ریاست میں صنعت کے لیے سازگار ماحول ہے اور ریاستی حکومت صنعت کاروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
اس موقع پر برٹانیہ انڈسٹریز لمیٹڈ کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ورون بیری نے وزیر اعلیٰ کو مومینٹو تحفہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔
پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ نے برٹانیہ انڈسٹریز لمیٹڈ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔
پروگرام میں، خزانہ،کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، صنعت کے وزیر جناب سمیر کمار مہاسٹھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، محکمہ صنعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر سندیپ پونڈرک، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر مسٹر کمار روی، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، پٹنہ زون کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر راکیش راٹھی، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ، صنعت محکمہ کے ڈائریکٹر مسٹر پنکج دکشٹ، پٹنہ کے ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا، برٹانیہ انڈسٹریز لمیٹڈ کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ورون بیری اور دیگر سینئر افسران اور صنعت سے وابستہ لوگ موجود تھے۔