تاثیر،۱۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 13 دسمبر:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شیوہر ضلع کی ہمہ جہت ترقی کے لیے 76.36 کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ اسکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے تمام طبقات کے فائدے کے لیے کام کیا ہے اور ا?ئندہ بھی کریں گے۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ بہار کی ترقی کے لیے رقم فراہم نہیں کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ سرکاری پروگرام کے تحت ہیلی کاپٹر کے ذریعے شیوہر پہنچے۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہاں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے انہوں نے کلکٹریٹ میں واقع سابق مرکزی وزیر ا?نجہانی رگھوناتھ جھا کے 15 لاکھ روپے سے بنی مجسمہ کا افتتاح کیا۔
جس کے بعد گیسٹ ہاو?س میں 3 کروڑ 37 لاکھ روپے کی لاگت سے 6 کمروں کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے بس اسٹینڈ کی جگہ پر پہنچ کر 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کی لاگت سے نئے بس اسٹینڈ کا اور 60 کروڑ 16 لاکھ روپے کی لاگت سے شہر میں پانی کے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لیے اسٹارم واٹر ڈرینج سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا۔ ڈیکولی دھام کی تزئین و ا?رائش اور خوبصورتی کے منصوبے کا سنگ بنیاد 11.98 کروڑ روپے کی لاگت سے رکھا گیا۔اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیتی ہے تو 2 سال میں غربت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بہار کی ترقی کے لئے پیسہ خرچ نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہار کی مدد کر رہی ہے ، لیکن صورتحال یہ ہے کہ اسکیموں کے اخراجات کا 40 فیصد بہار حکومت کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے درج فہرست ذات کے لوگوں کے لئے چلائی جارہی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے درج فہرست ذاتوں کے لیے 16 فیصد ریزرویشن تھا جو اب بڑھ کر 20 فیصد ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ایک نیا کام شروع کرنے کے لیے ہر غریب خاندان کو 2 لاکھ روپے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بہتر ماحول ہے ، کاروباریوں کو ہر طرح کی سہولتیں مل رہی ہیں۔ یہاں ہر طبقے کے لوگ انٹرپرینیورشپ کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور اپنا روزگار شروع کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیوش چندر ٹھاکر ، ضلع انچارج وزیر محمد زما خاں ، ایم ایل اے چیتن ا?نند ، بیلسنڈ کے ایم ایل اے سنجے کمار گپتا ، سابق ایم ایل اے اجیت کمار جھا ، ضلع کونسل کے صدر وجے کمار سنگھ کے ساتھ عظیم اتحاد کے عہدیداران اور قائدین موجود تھے۔

