وشنو دیو سائی ہوں گے چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلی

تاثیر،۱۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

رائے پور،10 دسمبر: وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ یہ فیصلہ اتوار کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ پہلے ہی یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ اگر بی جے پی 2003 سے 2018 تک تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے رمن سنگھ کو نہیں منتخب کرتی ہے، تو وہ کسی او بی سی (دیگر پسماندہ طبقے) یا قبائلی برادری سے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گی اور ایسا ہی ہوا۔ ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو ختم کرتے ہوئے بی جے پی کے 54 نو منتخب ایم ایل ایز کی اہم میٹنگ میں وشنو دیو سائی کے نام کو منظوری دی گئی۔بی جے پی کی مرکزی قیادت کی طرف سے بھیجے گئے تینوں مبصرین، مرکزی وزراء￿ ارجن منڈا اور سربانند سونووال اور پارٹی جنرل سکریٹری دشینت کمار گوتم بھی رائے پور میں پارٹی ہیڈکوارٹر کشابھاو ٹھاکرے کمپلیکس میں منعقدہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں موجود تھے۔ ان کے علاوہ پارٹی کے چھتیس گڑھ کے انچارج اوم ماتھر، مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ اور ریاستی شریک انچارج نتن نبین بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ا?دیواسی سماج سے آنے والوں میں سابق مرکزی وزیر وشنو دیو سائی کے علاوہ ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے رینوکا سنگھ ، سابق ریاستی وزراء￿ رام ویچار نیتم اور لتا اسینڈی اور اسمبلی کیلئے منتخب ہونے کے بعد ایم پی کے عہدہ سے استعفی دینے والی گومتی سائی دعویداروں میں شامل تھے۔ریاست کی آبادی میں ا?دیواسی برادری کا حصہ 32 فیصد ہے اور بی جے پی نے اس بار درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے ریزرو 29 میں سے 17 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی نے 2018 میں ا?دیواسیوں کے لئے سیٹوں میں سے صرف تین سیٹیں جیتی تھیں۔ اس بار اس نے ا?دیواسی اکثریت والے سرگوجا ڈویڑن کی سبھی 14 سیٹیں جیتی ہیں۔کانگریس نے 2018 میں ڈویڑن کی سبھی 14 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ وشنو دیو سائی، رینوکا سنگھ، رام ویچار نیتم اور گومتی سائی اس ڈویڑن سے ہیں۔