تاثیر،۱۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،17دسمبر:وزیراعظم نریندرمودی نے پارلیمنٹ میں حالیہ سیکورٹی لاپرواہی کے مسئلے کو بہت سنگین قراردیا اور کہا کہ ہمیں اس کے بارے میں پورے طریقے سے تفتیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اس ہفتے دونوجوانوں نے پارلیمنٹ کے گیلری سے لوک سبھا کے حال میں چھلانگ ماری اور دھواں چھوڑدیا جس کی وجہ سے وہاں پر اتل پتھل مچ گئی ۔ اس واقعے میں ابتک 6لوگوںکو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس مسئلے کو ہمیں سنجیدگی سے لینا چاہئے اور اسپیکر اس سلسلے میں تفصیلی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا او ران کا مقصد کیا تھا ۔ جو انکے دوسرے ساتھی تھے انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا ۔ احتجاجیو ںنے تفتیشی ایجنسیوں کو بتا یا کہ ان کا مقصد حکومت کا دھیان بے روزگاری ،منی پور تشدد اور کسانوں کی مسئلے کی طر ف دینا تھا ۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس مسئلے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا او رکہا کہ وزیرداخلہ کو ا س سلسلے میں بیان دینا چاہئے۔ لیکن اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی لوک سبھا کے سکریٹرٹ کے تحت آتی ہے اور ا س معاملے میں پر حکومت مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔

