پاکستان کے معروف کرکٹر اسد شفیق نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

تاثیر،۱۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 11دسمبر:معروف پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔مڈل آرڈر بیٹر کو قومی ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر ساتھی کھلاڑیوں نے گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا، مصباح الحق سب سے بہترین کپتان رہے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی ہے، تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔اسد شفیق نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 77 ٹیسٹ، 60 ایک روزہ میچز اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔