تاثیر،۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
اردو زبان و ادب کی معتبر و مستند شخصیت اور دو درجن کتابوں کے مصنف جناب پروفیسر ظفر کمالی استاذ شعبہ فارسی ذکیہ آفاق اسلامیہ کالج سیوان کو بزم صدف انٹرنیشنل ایوارڈ ٢٠٢٢ء مبارک ہو یہ ایوارڈ انھیں کل شارجہ میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا جس سے ہمیں ذاتی طور پر بھی بہت خوشی ملی اس سے قبل پروفیسر کمالی ساہتیہ اکادمی ایوارڈ برائے ادب اطفال اور اتر پردیش اردو اکادمی ایوارڈ سے سرفراز ہو چکے ہیں پروفیسر ظفر کمالی صاحب کو یہ ایوارڈ ملنا حق بہ حق دار رسید کا مصداق ہے ہمیں امید قوی ہے آئندہ بھی ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا یہ باتیں گورنمنٹ انٹر کالج ضلع اسکول چھپرا کے اردو معلم ڈاکٹر محمد ولی اللہ قادری نے سوموار کو کہیں انھوں نے مزید کہا کہ ظفر کمالی جسی گوشہ نشین شخصیت کو بین الاقوامی ایوارڈ ملنا خوشی کے ساتھ باعثِ حیرت بھی لیکن اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ قدر شناسوں کی کمی بھی اس دور میں نہیں ہے بزم صدف انٹرنیشنل کے اراکین بالخصوص جناب شہاب الدین احمد اور پروفیسر صفدر امام قادری کے حسن انتخاب کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے بزم صدف کے فیصلے سے اردو کے سچے خدمت گاروں کو حوصلہ ملے گا – ڈپٹی الیکشن افسر سارن جناب جاوید اقبال نے پروفیسر ظفر کمالی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ظفر کمالی کی اردو خدمات ناقابل فراموش ہیں بزم صدف کا میں خصوصی طور پر شکریہ ادا کروں گا کہ ہمارے برادر محترم کو اتنا باوقار اعزاز سے سرفراز کیا ہے بزم صدف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پٹنہ میں منعقدہ سے می نار کا افتتاح کرتے ہوئے جناب عامر سبحانی چیف سکریٹری حکومت بہار نے کہا تھا کہ ظفر کمالی کئی جہات سے ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے کے مستحق ہیں ایسا لگتا ہے اللہ تعالیٰ سے ان کی خواہش کو شرف قبولیت عطا کیا سارن کے ابھرتے ہوئے قلم کار جناب محمد مرجان علی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا پروفیسر ظفر کمالی جہاں معتبر ادیب و شاعر ہیں وہیں بہترین انسان بھی ہیں خردہ نوازی کا جزبہ ان کے اندر بہ درجہ اتم موجود ہیں اس دور میں ظفر کمالی کی شخصیت بہار بالخصوص سارن کمشنری کے لیے نعمت کا درجہ رکھتی ہے خوشی کی بات ہے کہ ظفر کمالی بزمِ صدف انٹرنیشنل ایوارڈ سے سرفراز ہونے والی دوسری شخصیت بن گئے ان سے قبل چورانو ضلع گوپال گنج سے تعلق رکھنے والے پروفیسر غضنفر علی بھی سرفراز ہوچکے ہیں

