تاثیر،۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 7 دسمبر:۔ ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ‘پشپا: دی رائز’ میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار جگدیش پرتاپ بنڈاری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پرتاپ نے فلم میں پشپا کے دوست کیشو کا کردار ادا کیا تھا۔ جگدیش پرتاپ کو پنجگٹہ پولیس نے ایک خاتون کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
دراصل، 30 سالہ جگدیش ایک جونیئر آرٹسٹ کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھا۔ متعلقہ خاتون نے 29 نومبر کو خودکشی کر لی تھی۔ خاتون کی خودکشی کے بعد اس کے گھر والوں نے جگدیش پر الزام لگایا ہے۔ شکایت درج کرنے اور تفتیش کے بعد پولیس نے اداکار کو گرفتار کرلیا۔
بتایا کہ خاتون نے 29 نومبر کو اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ اس سے قبل 27 نومبر کو خاتون دوسرے مرد کے ساتھ تھی۔ پولس کی جانچ میں پتہ چلا کہ اس کا ایک ویڈیو جگدیش نے بنایا تھا اور اس کے ذریعے وہ اسے بلیک میل کر رہا تھا۔ اس نے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے اور ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد خاتون نے خودکشی کا قدم اٹھایا۔ جگدیش اس کے مرنے کے بعد کچھ دنوں تک مفرور تھا۔ بالآخر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ فی الحال پولیس نے ‘پشپا’ فیم جگدیش کو جیل بھیج دیا ہے۔
جگدیش نے چند روز قبل چھوٹے بجٹ کے ڈرامے ‘ستی گنی ریندو یکرلو’ میں کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ نتن اور سریلیلا کی فلموں ‘ایکسٹرا آرڈینری مین’ اور ‘امباجی پیٹا میرج بینڈ’ میں بھی نظر آئیں گے۔ فلم ‘پشپا’ نے باکس آفس پر زبردست پرفارمنس دی۔ اس میں جگدیش نے اللو ارجن کے خاص دوست کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کردار نے انہیں بہت مقبول بنایا۔