پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، شراب کی دکانیں 3 دن تک بند رہیں گی

تاثیر،۲۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پنجاب، 25دسمبر:شہدی سبھا کے باعث پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ معلومات کے مطابق سری فتح گڑھ صاحب انتظامیہ نے ضلع میں شراب کے دکانوں کو 3 دن کے لیے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گرودوارہ سری فتح گڑھ صاحب اور گرودوارہ جیوتی سروپ صاحب کے 3 کلومیٹر۔ حدود کے اندر ہوٹلوں میں شراب نہیں پیش کی جائے گی۔ شراب کی دکانیں 3 دن یعنی 26 سے 28 دسمبر تک مکمل طور پر بند رہیں۔ حکومت نے یہ فیصلہ شاہدی سبھا کی وجہ سے لیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 28 دسمبر چھوٹے صاحبزادوں بابا زوراور سنگھ اور بابا فتح سنگھ کی قربانی کا دن ہے۔ جس کے باعث حکومت نے پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔