پٹنہ میں آر جے ڈی دفتر کے سامنے وزیر اعظم کے خلاف پوسٹر لگا

تاثیر،۲۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 26 دسمبر: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں آر جے ڈی کے دفتر کے سامنے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پوسٹر لگایا گیا ہے۔ جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پوسٹر میں پی ایم کو ‘فنکار بتایا گیا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ آیک فنکار ملکی اداروں کو اپنی ہدایت پر کٹھ پتلی کی طرح رقص کراتا ہے۔
پوسٹر میں واضح طور پر نریندر مودی کی تصویر بنائی گئی ہے۔ جس میں ایک طرف پی ایم کو کٹھ پتلی کے ساتھ ناچتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ایک طرف لوک سبھا، راجیہ سبھا، الیکشن کمیشن اور ای ڈی کو کٹھ پتلیوں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ آر جے ڈی کے پوسٹر میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ ادارے وزیر اعظم کے کہنے پر کام کرتے ہیں۔
حالانکہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کو لے کر اپوزیشن کی طرف سے مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈروں کا الزام ہے کہ مودی حکومت اپنی سہولت اور اپوزیشن کو ہراساں کرنے کے لیے ای ڈی سی بی ا?ئی اور محکمہ انکم ٹیکس کا غلط استعمال کرتی ہے۔ لالو خاندان خود اس سلسلے میں لگاتار الزامات لگا رہا ہے۔
چارہ گھوٹالہ میں مجرم ٹھہرائے گئے لالو یادو، لینڈ فار جاب اسکیم اور آ ئی ا ٓر سی ٹی سی گھوٹالہ کے بھی اہم ملزم ہیں۔ اس کے ساتھ لالو کے بیٹے اور بیٹیاں بشمول نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور راجیہ سبھا کی رکن میسا بھارتی کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔
ا?ر جے ڈی صدر لالو یادو کو ریلوے میں نوکری کے بدلے زمین لینے کے معاملے میں 27 دسمبر کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہے۔ ایسے میں اس سے ٹھیک پہلے ا?ر جے ڈی کارکنوں نے پی ایم مودی پر حملہ کرنے والے پوسٹر لگائے ہیں۔