پٹنہ کالج کے ہاسٹل کیمپس میں بم باری، پھینکے گئے دیسی بم ،موقع پر 3تھانوں کی پولیس

تاثیر،۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 4 دسمبر:بہار کے پٹنہ میں بم دھماکے کا ایک واقعہ سامنے ا?یا ہے۔ اس دوران اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی۔ یہ واقعہ پٹنہ یونیورسٹی کیمپس کا بتایا جا رہا ہے۔ فائرنگ اور بم دھماکے کے واقعے سے یونیورسٹی کیمپس میں افراتفری مچ گئی ہے۔ اطلاع مل رہی ہے کہ ایک طالب علم زخمی ہوا ہے ، جسے پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ دو ہاسٹلوں کے طلباء￿ کے درمیان پرتشددجھڑپ ہوا۔ دونوں فریقوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ اس دوران دونوں اطراف کے لوگ جو بڑی تعداد میں ا?ئے ہوئے تھے نے بم باری اور فائرنگ کی واردات کو انجام دیا۔ پیربہور تھانہ علاقہ کے پٹنہ یونیورسٹی میں فائرنگ اور بمباری سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ یونیورسٹی کیمپس کو پولیس چھاو?نی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
واضح ہوکہ پٹنہ یونیورسٹی میں ا?ئے روز فائرنگ اور بم دھماکے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ پیر کے روز کالج کھلتے ہی ندوی اور منٹو ہاسٹل کے طلبہ کے درمیان کسی بات پر جھڑپ ہوئی۔ کچھ ہی دیر میں جھگڑا بڑھ گیا اور دونوں ہاسٹل کے طلباء￿ کے درمیان فائرنگ اور بم دھماکے شروع ہو گئے۔

سٹی ڈی ایس پی پولیس فورس کے ساتھ یونیورسٹی کیمپس پہنچ گئے ہیں۔بدمعاش طالب علم کو پکڑنے کے لیے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ یہاں پولیس کی ا?مد کی اطلاع ملنے کے بعد بدمعاش طلباہاسٹل سے فرار ہوگئے ہیں۔ کالج ا?نے والے دیگر طلباء￿ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اس وقت تین تھانوں کی پولیس کیمپ کر رہی ہے۔