کار و ٹرک سے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد ایک تاجر گرفتار تین بائک بھی ضبط

تاثیر،۲۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے ہر پور پنچایت واقع سبول چور میں پٹنہ ایکسائز محکمہ کی ٹیم و سمری تھانہ کی پولیس نے جمعرات کے روز ٹرک و ہیلی کاپٹر نما کار سے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر ہیلی کاپٹر نما کار ٹرک و تین بائک کو ضبط کیا ہے بری مقدار میں شراب ہونے کی وجہ سے گنتی پورا نہیں ہو سکا ہے ٹرک کے باڈی کے نیچے والے حصے میں لمبا تہخانہ سے لگ بھگ 50 کارٹون برانڈیڈ شراب کے لدے ہونے کی اطلاع پر کاروائی کی گئی ہے ہیلی کاپٹر نما کار کے اندر بنے تہخانہ سے بھی غیر ملکی شراب کو چھپا کر رکھا گیا تھا موقع سے پولیس نے شراب تاجر کی تین بائک کو بھی ضبط کیا ہے پولیس کی گاڑی کو دیکھ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے سبھی کاروباری فرار ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد پولیس نے موبائل لوکیشن کے ذریعے مظفرپور باندرہ بلاک کے پیر تھانہ حلقہ کے کلیان نگر باشندہ لالو رائے کے بیٹے امریش کمار کو گرفتار کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے گرفتار نوجوان سے ایکسائز محکمہ کے ڈی ایس پی بھی تھانہ پہنچ کر تفتیش کر رہے ہیں تھانہ صدر پوجا کماری نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کی نشاندہی پر جگہ جگہ چھاپے ماری کی جا رہی ہے ضبط تین بائک ایک ٹرک و ہیلی کاپٹر نما کار کے اونر کا پتہ لگانے کو لے  کر ڈی ٹی او کو رپورٹ بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے شراب کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے گنتی پورا نہیں ہو سکا ہے