تاثیر،۲۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سماجی کارکنان نے نئے انچارج کاوالہانہ استقبال،
سماج سے جرائم کےخاتمہ کے لئے پولس کا تعاؤن کریں!:- پولس انسپکٹر۔
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ضلع کے ارریہ بلاک کے بیرگاچھی او پی کے تحت آنے والے پنچایتوں کے سیاسی نمائندوں، سماجی کارکنوں اور دیگر لوگوں نے گزشتہ کل بیرگاچھی پولیس تھانہ میں نئے تھانہ انچارج کماری جولی کا پھولوں کا گلدستہ اور شال دے کر والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر سبھوں نے او پی( تھانہ ) انچارج کماری جولی سے اپنا اپنا تعارف کرایا۔ نئے تھانہ خاتون انچارج کماری جولی نے کہا کہ علاقے میں محبت، ہم آہنگی اور امن کے لئے پولس انتظامیہ اور عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارہ بےحد ضروری ہے، جو پولس انتظامیہ اور عوام کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں کے تعاؤن کے بغیر ناممکن ہے۔ اس لئے آپ سبھی معززین سے امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح پولس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے اور امن و امان کی بحالی کے لئے، بے سہاروں اور مظلوموں کا ساتھ دینے کے لئے ہمارا تعاون کریں گے۔ اس موقع پر پولس انسپکٹر وشوجیت کمار نے کہا کہ پولس جرائم پر قابو پانے اور مجرموں کی گرفتاری کرنے اور مظلوموں کا ساتھ دینے کے لئے موجود ہے، آپ سبھی لوگ سماج کے نمائندے ہیں اس لئے آپ سبھی لوگ کوشش کریں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، مظلوموں کو انصاف دلانے اور سماج سے جرائم کو ختم کرنے میں پولس کاساتھ دیں! انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی طرح پولیضس اہلکار بھی انسان ہوتے ہیں ہم پولس اہلکار بھی نہیں چاہتے کہ کوئی بے گناہ اور مظلوم پریشان ہو۔ اس موقع پر ارریہ بستی پنچایت کے مکھیا اور ارریہ بلاک مکھیا سنگھ کے صدر شاد احمد عرف ببلو نے کہا کہ آنا جانا پولس محکمہ میں کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن نئے تھانہ انچارج محترمہ کماری جولی سے ہم امید کرتے ہیں کہ اب تک بیرگاچھی تھانہ سے جتنے لوگ بحیثیت ایس ایچ او خدمات انجام دے کر جا چکےہیں، مجھے امید ہے کہ خاتون انچارج محترمہ کماری جولی دیگر جانے والے انچارج سے زیادہ نام کمائیں گی اور اپنے منصب اور عہدے کے ساتھ صحیح انصاف کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے تھانہ انچارج کماری جولی کا ہم تہ دل سے استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمارا مکمل تعاؤن رہے گا، ہم لوگ سماج کے ہر مسئلے کا حل آسانی سے چاہتے ہیں، ہم لوگ سماج میں اصلاحات کے لئے امن و امان اور بھائی چارگی کو قائم رکھنے کی مکمل کوشش کرتے ہیں، چھوٹے چھوٹے معاملات میں سمجھوتہ کرنے کی بھی بھرپور کوششیں کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر سابق مکھیا بسنت پور پنچایت وثیق الرحمن، مکھیا حسیب الرحمن، مکھیا امتیاز، آدرناتھ سنگھ، وارث الاسلام، ابوبکر، سابق سرپنچ وثیق الرحمن، اسد کمال عرف تارا، عبد الکریم، ضیاءاللہ، ابھے کمار جھا عرف ببلو جھا، محمد نسیم عالم، کھلانند یادو وغیرہ موجود تھے۔