تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے کوچس سڑک کے کنارے آج ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ جسکی شناخت 45 سالہ ٹنٹن چوہان ولد شیام بہاری چوہان گاؤں ونچوٹیا تھانہ کوچس کے طور پر ہوئی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر جمع ہونے والے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسکا قتل ہونے کا شبہہ ہے ۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیج دیا ۔ مٹک ٹنٹن چوہان مزدوری کا کام کرتا تھا، وہ مورخہ 13 دسمبر کی شام جب مزدوری کا کام کر اپنے گھر واپس نہیں آیا تو اس کے اہل خانہ نے رات گئے تک اسکی تلاش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔ صبح گھر والوں نے اس کی لاش سڑک کے کنارے پڑی دیکھ کر کہا کہ قتل کا امکان ہے ۔ کوچس پولس تھانہ صدر امود کمار نے بتایا کہ کوچس میں ایک لاش برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیج دیا گیا ہے ۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی بتائی جا سکیگی ۔ پولس واردات کی مکمل تفتیش کر رہی ہے اور لواحقین سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔

