گجرات میں آیورویدک کھانسی کا شربت پینے سے 6 افراد کی موت، 7 گرفتار: پولیس

تاثیر،۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سورت،02؍دسمبر:گجرات میں کھانسی کے شربت معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی وجہ سے کھیڑا میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کھانسی کے شربت کیس کے سلسلے میں سورت، گجرات میں سات مقامات پر چھاپے مارے گئے اور کل 2195 بوتلیں ضبط کی گئیں۔راجدیپ نکم، ڈی سی پی، ایس او جی، سورت نے کہا، “کھیڑا میں آیورویدک شربت پینے سے چھ لوگوں کی موت کے واقعے کے بعد، پولیس کو پورے گجرات میں آیورویدک شربت بیچنے والوں کو پکڑنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سورت پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے یہ کارروائی کی۔ “یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ سورت پولیس نے 2195 بوتلیں ضبط کی ہیں۔”پولس حکام نے اس معاملے میں بتایا کہ ایک ملزم کو گوداڑا، دو کپودرہ، دو ورچھا، ایک پونے اور ایک کو امرولی علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی سی پی نکم نے کہا، ” ضبط کیے گئے شربت میں الکوحل کی مقدار کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولس کے ذریعے ضبط کیے گئے تمام سیرپ کی ایف ایس ایل رپورٹ آنے کے بعد جانچ شروع کی جائے گی۔” اس معاملے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔