ہار کے بعد ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا- آئی سی سی نے عائد کیا جرمانہ، ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس میں بھی کٹوتی

تاثیر،۲۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29دسمبر : ہندوستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ جنوبی افریقہ نے پہلا ٹیسٹ اننگز اور 32 رنز سے جیت لیا۔ اس ہار کے بعد ٹیم انڈیا کا جنوبی افریقہ کے خلاف جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ جیتنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔ ٹیم انڈیا یہ میچ ہار گئی لیکن میچ کے بعد آئی سی سی نے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا دیا۔ آئی سی سی نے ٹیم انڈیا پر جرمانہ عائد کیا ہے۔آئی سی سی نے میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔ دراصل ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ سے گیند بازی کی تھی۔ اس کے پیش نظر آئی سی سی نے آرٹیکل 2.22 کے تحت سبھی ہندوستانی کھلاڑیوں کی میچ فیس میں 10 فیصد کٹوتی کی ہے۔ یہی نہیں آئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں ملے 2 پوائنٹس بھی کم کر دئے ہیں۔دراصل ضابطہ کے مطابق اگر کوئی ٹیم ایک اوور تاخیر سے ڈالتی ہے تو ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ لیکن ہندوستانی ٹیم نے 2 اوور تاخیر سے کروائے تھے۔اس لئے آئی سی سی نے ٹیم انڈیا پر دوگنا جرمانہ عائد کیا ہے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ڈبلیو ٹی سی کے نئے سرکل میں اب تک 3 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جہاں اس نے ایک ٹیسٹ جیتا ہے، ایک ٹیسٹ ہارا ہے اور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا ہے۔ وہیں جنوبی افریقہ نے موجودہ سرکل میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے اور وہ اس میں انہوں نے جیت حاصل کی ہے۔اس ہار کے بعد ٹیم انڈیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ??پوائنٹس ٹیبل میں 5ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس ٹیسٹ میچ سے پہلے ہندوستان ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر تھا۔