تاثیر،۲۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
رڑکی، 26 دسمبر: اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع میں روڑکی کے منگلور کوتوالی علاقے کے لہابولی گاؤں میں ایک اینٹوں کے بھٹے کی دیوار گرنے سے بڑا حادثہ پیش آیا۔ دیوار کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال جے سی بی مشین سے دیوار کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور پولیس انتظامیہ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔آج صبح لہابولی گاؤں میں واقع اینٹوں کے بھٹے کی دیوار اچانک گر گئی، جس کی وجہ سے کئی مزدور دیوار کے ملبے تلے دب گئے۔ ان میں سے اب تک چھ افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ کچھ کارکن زخمی ہیں جنہیں نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایس ایس پی ہریدوار پرمیندر ڈوول کے مطابق پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا اور دو کا علاج نجی اسپتال میں کیا جارہا ہے۔