نئی دہلی،27؍دسمبر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج جموں کے دورے پر ہیں۔ وزیر دفاع کا یہ دورہ پونچھ میں فوجی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں چار فوجیوں کی شہادت کے چند دن بعد ہوا ہے۔ سیکورٹی کا جائزہ لینے جموں پہنچے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ فوری طور پر راجوری کے لیے روانہ ہو گئے۔وزیر دفاع کا دورہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک بریگیڈیئر سطح کے افسر کو فوج کی کارروائیوں میں بار بار ہونے والی کوتاہی پر جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ فوجیوں کو شہید ہونا پڑا۔ راج ناتھ سنگھ راجوری میں مقامی باشندوں اور ہلاک ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے مل سکتے ہیں۔ جموں پہنچنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ ہر فوجی ان کے لیے خاندان کے ایک فرد کی طرح ہے۔وزیر دفاع اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔امکان ہے کہ وزیر دفاع آج سہ پہر تین بجے کے قریب جموں کے راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ان کے دورے کو لے کر جموں بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا تھا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ بتادیں کہ راج ناتھ سنگھ پونچھ میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں چار فوجیوں کی شہادت کے بعد سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک روزہ دورے پر جموں پہنچے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔حکام نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر وزیر دفاع کا استقبال لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کیا۔ اس دوران آرمی چیف جنرل منوج پانڈے بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ جموں ہوائی اڈے پر پہنچنے کے فوراً بعد وزیر دفاع راجوری پونچھ سیکٹر کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لینے والے ہیں۔بتادیں کہ پونچھ کے بفلیاج میں 21 دسمبر کو ڈھیرا کی گلی اور دھاتیار موڑ کے درمیان گھات لگائے ہوئے حملے کے بعد علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران 22 دسمبر کو تین افراد جن کی عمریں 27 سے 42 سال کے درمیان ہیں مردہ پائے گئے تھے۔ اس کے بعد اس الزام کی وجہ سے لوگوں میں غصہ تھا کہ اسے فوج نے دہشت گردانہ حملے کے بعد پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا تھا۔
’’ہر فوجی ہمارے لئے ایک خاندان کا فرد ہے‘‘: راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کا جائزہ لیا

