تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،23؍دسمبر: مغربی بنگال کے بی جے پی لیڈر اگنی مترا پال نے چیف منسٹر اور ٹی ایم سی سپریمو ممتا بنرجی کو 2024 کے عام انتخابات میں وارانسی لوک سبھا سیٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقابلہ کرنے کا چیلنج دیا ہے۔ ٹی ایم سی ذرائع نے بتایا کہ انڈیا الائنس کی چوتھی میٹنگ کے دوران ممتا بنرجی نے وارانسی سیٹ سے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کا نام امیدوار کے طور پر تجویز کیا تھا۔ اس کے بعد اگنی مترا پال کا یہ ردعمل سامنے آیا ہے۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، انہوں نے جمعہ کو کہا کہ ‘سیٹوں کی تقسیم سے پہلے، اگر ممتا بنرجی میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی جگہ الیکشن لڑنے کی ہمت ہے، تو انہیں ایسا کرنا چاہیے۔ آپ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں نا؟ ہمارے وزیراعلیٰ کا مقابلہ وزیراعظم سے ہوگا۔ دیکھتے ہیں ان میں کتنی ہمت ہے۔جانا جاتا ہے کہ سال 2019 میں، وارانسی سیٹ سے پرینکا گاندھی کے پی ایم مودی کے خلاف امیدوار بننے کی بحث نے زور پکڑا تھا۔ لیکن یہ اس وقت تھم گیا جب کانگریس نے ہائی پروفائل حلقہ سے اجے رائے کو میدان میں اتارا۔ انڈیا بلاک کی میٹنگ کے بعد جب بنرجی سے وارانسی سے پرینکا گاندھی کی امیدواری کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے کہا، ‘ہم وہ سب کچھ نہیں بتا سکتے جو ہوا ہے۔’انڈیا بلاک کی میٹنگ کے دوران، ٹی ایم سی کے سپریمو نے اتحاد کے اراکین پر زور دیا کہ وہ 31 دسمبر تک سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کو حتمی شکل دیں۔ انڈیا بلاک کی میٹنگ کے دوران، ٹی ایم سی کے سپریمو نے اتحاد کے اراکین پر زور دیا کہ وہ 31 دسمبر تک سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کو حتمی شکل دیں۔ ٹی ایم سی کے ذرائع نے بتایا کہ اس بات پر بڑی حد تک اتفاق کیا گیا ہے کہ ریاستی سطح پر سیٹوں کی تقسیم کو دسمبر کے آخر تک اور آخر میں جنوری کے دوسرے ہفتہ تک اعلیٰ قیادت کی سطح پر حتمی شکل دی جائے گی۔

