تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
خصوصی ادبی رپورٹ/ صحافت ملک و قوم کی آءینہ دار ہوتی ہے، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے اپنی زندگی کا اہم ترین حصہ اسکول کے زمانے سے ہی اپنی صحافتی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اردو دنیاءے صحافت میں انقلاب لانے والی شخصیت عزیز برنی صاحب پر پی ایچ ڈی مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ پی ایچ ڈی کے لئے میرے بہت زیادہ پسند دیدہ قلم خواجہ احمد عباس صاحب، بلٹز تھے
آج انٹرنیشنل سیمنار میں شرکت کے لیے تشریف لاءے حلیم صابر صاحب ایڈیٹر انچارج اخبار مشرق کے صحافتی خدمات کے ساتھ اردو زبان وادب، فارسی، ہندی عربی و بنگلہ زبان میں مہارت رکھتے ہیں وہیں کانچ کی چوڑیاں کے خالق اور نامور شاعر وحشی ہوڑہوی صاحب کے اعتراف خدمات کے لئے ایک صبح اجالا باٹنے والوں کے نام، تہنیتی تقریب باغباں حیدرآباد میں ڈاکٹر مختار احمد فردین صاحب کے دولت کدہ پر ماہرین کی موجودگی میں تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا
ایڈیٹر خوشبو کا سفر صلاح الدین نیر صاحب مشہور و معروف شاعر ایڈیٹر خوشبو کا سفر کا تعارف کراتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد فردین، فاروق حسین سماجی جہد کار نے حلیم صابر صاحب کی ستاءیش کی اور پھر مہمان خصوصی نے اپنا تعارف دیتے ہوئے کہا کہ
وزیر اعلی مغربی بنگال ممتا بنرجی جو بہترین مصنفہ ہیں اور ادیب و شاعرہ ہیں انکی بنگالہ مسودہ کا ترجمہ کرنے کا شرف حاصل ہے اور عربی فارسی اردو کی شاعری میں زندگی جیسے وقف کر دی، وحشی ہوڑہوی صاحب بھی زندگی اردو زبان وادب کے لئے زندگی وقف کر دیے جسطرح سے حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف شاعر و صحافی صلاح الدین نیر صاحب کو اعزاز حاصل ہے کہ پانچ صدر جمہوریہ ہند کے سامنے اپنا کلام سناءے اور دختر ہند مشہور نظم سناءے اسطرح سے آج تہنیتی تقریب میں صلاح الدین نیر صاحب نے مہمانوں کی گلپوشی کی اور اس موقع پر فاروق حسین نے وحشی کلکتوی صاحب کی گلپوشی کی، اردو انمول رتن ایوارڈ سے نوازے گئے اس تقریب میں ان کے صحافتی خدمات کے بیباک قلم ایوراڈ سے حلیم صابر صاحب سرفراز ہوءے وہیں وحشی ہوڑہوی صاحب کو اردو انمول رتن ایوارڈ سے نوازے گئے فاروق حسین صاحب کی موجودگی میں، وحشی کلکتوی صاحب اور حلیم صابر صاحب نے اس ایوراڈ کو حاصل کرتے ہوئے کہا کہ
آج حیدرآباد دکن کی سرزمین پر صلاح الدین نیر صاحب ایڈیٹر خوشبو کا سفر کے ہاتھوں یہ اعزاز میرے لیے باعثِ فخر ہے کیونکہ حیدرآباد دکن کی نماءیندگی کرنے والے بیباک ادبی خدمات انجام دیتے ہیں بغیر کسی مصلحت کے، یہ بات ان پر صادق آتی ہے کہ سچ کو سچ ہی لکھتے ہیں اور کچھ نہیں، وحشی ہوڑہوی صاحب نے اپنی مسرت کا اظہار میں بتایا کہ ہمارے لیے انمول رتن ایوارڈ سے نوازا جانا یاد گار پل اور دن ہے، میں اظہار تشکر ادا کرتا ہوں ڈاکٹر مختار احمد فردین صاحب اور بلخصوص صلاح الدین نیر صاحب ایڈیٹر خوشبو کا سفر اور سبھوں کا، میرے لیے یاد گار دن اس لیے بھی ہے کہ حیدرآباد گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اور اسکی نماءیندگی صلاح الدین نیر صاحب کرتے ہیں جسطرح سے حلیم صابر صاحب مغربی بنگال کی کرتے ہیں
فاروق حسین صاحب نے بھی اس موقع پر اپنے بزرگ استاد شاعر و ادیب کے درمیان ہونے پر مسرت محسوس کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی اور ادب کے محفل میں شامل ہونے کا ذکر کیا کہ زندگی کے آداب و اخلاق اور بہت کچھ شاعری سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے
آخر میں صلاح الدین نیر صاحب، حلیم صابر صاحب، وحشی کلکتوی صاحب نے دو دو غزلیں اپنے انداز و اطوار سے سناءے، اس خاص موقع پر مہمانوں کے ہاتھوں ہندوستان بھر سے نکلنے والا اخبار تاثیر، صلاح الدین نیر صاحب حلیم صابر صاحب کے ہاتھوں ریلیز کیا گیا جس کی رپورٹ شاءیع ہوچکی ہے
انیس احمد ومیض فرزند نیک ڈاکٹر مختار احمد فردین نے شکریہ کا فریضہ ادا کرتے ہوئے اجلاس کے ختم ہونے کا اعلان کیا کہ
حیات لے کے چلو کاءینات لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو