تاثیر،۲۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 29 دسمبر:اتر پردیش حکومت نے اشوک لی لینڈ لمیٹڈ کو ایف ڈی آئی پالیسی 2023 کے تحت مجوزہ پروجیکٹ کے لیے فرنٹ اینڈ لینڈ سبسڈی فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
کمپنی کی طرف سے پیش کردہ تجویز کا جائزہ لیتے ہوئے، مجاز اتھارٹی نے ایف ڈی ا?ئی پالیسی-2023 کی دفعات کے مطابق اس پروجیکٹ کو فرنٹ اینڈ لینڈ سبسڈی کا فائدہ اٹھانے کا اہل پایا۔ اس کے بعدمناسب غور و خوض کے بعد مجاز اتھارٹی نے پلاٹ نمبر 1، اسکوٹرز انڈیا لمیٹڈ سائٹ، سروجنی نگر انڈسٹریل ایریا ( یو پی سی ا?ئی ڈی اے ) پر 70 ایکڑ اراضی پر پروجیکٹ کے لیے 75 فیصد فرنٹ اینڈ لینڈ سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔ اس سلسلے میں انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمشنر اور انویسٹ یوپی کے صدر منوج کمار سنگھ نے کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او شینو اگروال کو منظوری کا خط بھیجا ہے۔مجوزہ پروجیکٹ میں 186 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ اتر پردیش اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو پی سی ا?ئی ڈی اے) کی زمین پر تجویز کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ تجارتی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے ایک مربوط گرین فیلڈ پلانٹ کے قیام پر مبنی ہے جس میں سنٹر آف ایکسی لینس سمیت ہر سال 2500 گاڑیوں کی تنصیب کی گنجائش ہے۔ یہ پروجیکٹ مارکیٹ میں الیکٹرک اور دیگر گاڑیوں کی مانگ کے لحاظ سے دیگر ایندھن پر مبنی گاڑیاں تیار کرے گا۔ مجوزہ پروجیکٹ 186 کروڑ روپے کی تخمینہ سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کیا جائے گا، جس پر 2 مرحلوں میں عمل کیا جائے گا۔ اس کے لیے 70 ایکڑ اراضی درکار ہے۔ اتر پردیش حکومت اور اشوک لی لینڈ کے درمیان 15 ستمبر کو ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے۔

