اسرائیلی فوج نے اپنے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے قبریں مسمار کردیں

تاثیر،۱۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

غزہ،19جنوری :غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں جہاں اب فوج نے خان یونس کے قبرستان میں قبریں مسمار کردیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں خان یونس میں اسرائیلی بلڈوزروں نے خان یونس کے قبرستان میں قبریں مسمار کردیں۔اسرائیلی فوج نے خان یونس کے قبرستان میں کارروائی کی تصدیق بھی کردی ہے۔علاوہ ازیں غزہ پٹی میں شمالی اور وسطی حصے میں اسرائیلی بمباری کے باعث 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں 29، شمالی غزہ میں 12 اور غزہ شہر میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔