اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ میں قید کے دوران 100 دن ہونے والے ہیں

تاثیر،۱۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

غزہ،11جنوری :سلویا کونیو نے فیملی گروپ کی چیٹ کو دیکھتے ہوئے گہری سانس لی۔ وہ 7 اکتوبر کو یاد کر رہی تھی جب یرغمال بنائے گئے اپنے بیٹوں کے بھیجے گئے پیغامات کو دیکھا تھا۔63 سالہ سلویا کونیو نے کہا وہ اپنے بیٹوں ڈیوڈ اور ایریل کو جلد از جلد گلے لگانا چاہتی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق 132 اسرائیلی ابھی غزہ میں قید ہیں۔ان اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں نے یرغمالیوں کی تصاویر اسرائیلی ہوائی اڈے پر آویزاں کر رکھی ہیں اور لکھا ہے ‘انہیں گھر لاؤ’اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یرغمالیوں کو واپس لے آئیں۔ جبکہ تل ابیب میں وزارت دفاع کے قریبی چوک کا نام بھی ‘یرغمالی چوک’ رکھ دیا گیا ہے۔سلویا نے بتایا کہ 7 اکتوبر کی صبح ایریل نے میسج بھیجا کہ ‘ہم ایک ہارر فلم میں ہیں۔’ اس کے بعد سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔سلویا نے مزید کہا کہ اس کے خاندان کے 9 لوگوں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ جن میں سے 5 کو رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے نومبر میں اسرائیل حماس جنگ میں ہونے والی مختصر جنگ بندی کے دوران سلویا کے خاندان کے پانچ افراد کو رہائی مل گئی تھی۔